مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کے مرکزی محکمہ مردم شماری کی جانب سے مئی کے آخر میں مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ مغربی کنارے میں بے روزگاری کی شرح 18 فی صد جبکہ غزہ کی پٹی میں 44 فی صد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھ لاکھ 18 ہزار فلسطینی معمولی نوعیت کی اجرات کا کام کرتے ہیں جس سے ان کے گھر کا چولہا جلتا ہے . ان میں ایک لاکھ 88 ہزار فلسطینی مغربی کنارے میں کام کرتے ہیں، غزہ کی پٹی میں برسر روزگار افراد کی تعداد 78 ہزار جبکہ اسرائیل میں کام کاج کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار بتائی جاتی ہے۔
ان میں 50 فی صد فلسطینی پبلک سیکٹر میں کام کرتے ہیں جبکہ 34 فی صد سرکاری محکموں میں ملازم ہیں۔ سولہ فی صد فلسطینیوں کا تعلق شمالی فلسطین کے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں سے ہے جو یہودی کالونیوں میں کام کرتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
