مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں تعینات اسرائیلی پولیس نے بھی شہر کی ایک مشرقی کالونی میں ’’یوم القدس‘‘ کے عنوان سےیہودی تنظیم کو ایک جلوس نکالنے کی اجازت دے دی ہے اور کہا ہے کہ پولیس یہودی فلیگ مارچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
خیال رہے کہ یہودی تنظیم ہرسال بیت المقدس میں ’’فلیگ مارچ‘‘ کا اہتمام کرتی ہے۔ یہ ایک اشتعال انگیز جلوس ہوتا ہے جس میں فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ نعروں کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کےخلاف تشدد کے استعمال کے مطالبات کیے جاتےہیں۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس نے فلیگ مارچ کے دوران مشرقی بیت المقدس میں مارچ کے راستوں میں فلسطینیوں کے بازار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب یہودی تنظیموں نے حسب سابق اس سال بھی مارچ کے دوران اشتعال انگیز طرزعمل اختیار کرنے اورفلسطینیوں کے لیے مردہ باد کے نعروں کے ساتھ عالم اسلام کی عظیم شخصیات حتیٰ کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ انداز اختیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے سال بھی یہودی تنظیموں کے زیراہتمام بیت المقدس میں ہونے والے فلیگ مارچ میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینی دکانداروں کی دکانوں پاور گھروں پربھی حملے کیے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
