گرفتار ہونے والے تینوں فلسطینیوں کا تعلق سنہ 1948 ء کے دوران قبضے میں لیے گئے شمالی فلسطین کے شہر ناصرہ سے ہے۔
اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’ 0404 ‘‘ کے مطابق شمالی فلسطین کے تین نوجوانوں نے ایک یہودی کالونی کے قریب اس وقت نعرہ تکبیر لگانے شروع کیے جب یہودی آباد کار جرمنی کےنازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام کے ڈرامے کی یاد میں تقریبات منا رہے تھے۔ خیال رہے کہ پہلی جنگی عظیم کے دوران جرمنی کے نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام کو اسرائیل میں ’’ہولوکاسٹ‘‘ کی اصطلاح سے یاد کیا جاتا ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے تینوں فلسطینیوں کو ایلات کے ایک سیکیورٹی مرکز میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں مزید تفتیش کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گرفتار فلسطینیوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ قابض پولیس نے تینوں لڑکوں کو اس وقت حراست میں لیا جب پولیس نے ان پرتفتیشی کتے چھوڑ دیے تھے۔ اس پرتینوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا، بعد ازاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
