• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران کا معاملہ عالمی فوج داری عدالت میں اٹھائیں گے:محمود عباس

ہفتہ 18-04-2015
in فلسطین
0
plf palastenian-prisnors
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطینی اسیران کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی ان کی اولین ترجیح ہے۔ وہ اس وقت تک کوششیں جاری رکھیں گے جب تک صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل چھ ہزار فلسطینیوں میں سے آخری فلسطینی بھی رہا نہیں ہو جاتا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں فلسطینی یوم اسیران کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے صدر عباس نے کہا کہ تمام فلسطینی اسیران کی رہائی اسرائیل کے ساتھ کسی نئے معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ اسرائیل کو بھی امن بات چیت کی بحالی کےلیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری کے کردار کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سےپرزور مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں ی رہائی اور دیگر حقوق کے لیے فلسطینیوں کا ساتھ دے۔

صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی پامالی سے پوری دنیا آگاہ ہے۔ ان میں فلسطینی اسیران کا معاملہ بھی شامل ہے۔ اگر اسرائیل نے فلسطینی رہا نہ کئے تو ہم اسیران کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل جیلیں بند کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کرے۔ فلسطینی عوام کے روکے گیے محصولات ادا کیے جائیں اور فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسندانہ سرگرمیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

صدر ابو مازن کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی جبری ملک بدری اور ایک سے دوسرے شہروں میں جبری نقل مکانی کے ظالمانہ صہیونی ہتھکنڈے نے امن مساعی کو غیرمعمولی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سنہ 1967 ء سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جائے، بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی بستیاں ختم کرے تاکہ ان علاقوں پر مشتمل آزاد فلسطینی مملکت کا اعلان کیاجاسکے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.