مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے ان خیالات کا اظہار مسجد اقصیٰ میں نما جمعہ کے اجتماع سے قبل خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حال ہی میں ایک اسرائیلی وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور قبۃ الصخرہ میں تعمیراتی کام روکنے کا مطالبہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی وزراء کو مسجد اقصیٰ کے معاملے میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کی ملکیت ہے۔ اس کی تعمیر ومرمت کی ذمہ داری بھی فلسطینی عوام پرہے۔ اسرائیلی اپنی تجاویز اپنے پاس رکھیں۔
الشیخ عکرمہ صبری نے صہیونی فوج اور پولیس کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی حفاظت کرنے والے مرد خواتین پر مظالم کی بھی مذمت کی اور کہا اسرائیل قبلہ اول کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والوں کو بیت المقدس سے نکال کر یہ ثابت کررہا ہے کہ وہ امن نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے معاملہ مسجد اقصیٰ کے محافظوں کی بیت المقدس بدری کا یو یا فلسطینی عوام کا اپنے وطن سے بے دخلی کا ہو دونوں سنگین جنگی جرم ہیں جن کا کوئی آئینی، سیاسی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
