مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز معتمرین کا ایک گروپ وادی اردن کے شمال میں واقع حمراء فوجی چیک پوسٹ سے گذر کر اپنے علاقوں کی طرف جا رہا تھا کہ قابض فوجیوں نے اُنہیں روک لیا۔ ان کے سامان کی جامہ تلاشی لینے کے ساتھ ساتھ معتمرین کے کپڑے اتار کران کی برہنہ تلاشی جیسا شرمناک سلوک کیا گیا۔ فلسطینی معتمرین کی گاڑیوں کی بھی مکمل تلاشی لی گئی۔
عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی حکام نے سوموار کو حجاز مقدس سے لوٹںے والے معتمرین کے ایک قافلے کو روکا۔ ان کا سامان ضبط کیا اورا نہیں نیم برہنہ کرکے قطار میں کھڑا کردیا گیا۔ ان کے ساتھ یہ سلوک گھنٹوں جاری رہا۔ کئی معتمرین کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور انہیں باندھ کر رکھا گیا۔
خیال رہے کہ اردن سے آنے والے فلسطینیوں کے لیے مغربی کنارے کےشمالی علاقوں اور اریحا شہر کی طرف جانے کے لیے اسی فوجی چیک پوسٹ سے گذرنا پڑتا ہے۔ صہیونی فوج اب تک کئی جعلی مقابلوں میں اس چوکی پر فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد کو شہید کرچکی ہے۔
حال ہی میں اردن اور غرب اردن کے درمیان الکرامہ گذرگاہ پربھی ایسے ہی شرمناک سلوک کی شکایت کی تھی۔ جس کے بعد مقامی شہریوں نے صہیونی فوج کی درندگی کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
