• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

شہداء کے خون نے فلسطینی قوم کوآزادی کی منزل کے قریب کردیا:ھنیہ

ہفتہ 11-04-2015
in حماس
0
plf destination
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مرکزی رہ نما اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ شہداء کے خون نے قوم کو آزادی کی منزل کے قریب کردیا ہے۔ یہ شہداء کی قربانیوں ہی کا نتیجہ ہے کہ فلسطینی قوم اس وقت نئی رفعتوں اور بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی ارکان قانون ساز کونسل کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز شہید ہونے والے فلسطینی جعفر ابراہیم عوض اور زیاد عوض کے والدین اوراسرائیلی جیلوں میں قید خاتون رکن اسمبلی خالد جرار کے شوہر سے الگ الگ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران کیا۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ شہداء ہماری قوم کا سرمایہ ہیں۔ ان کا خون کسی قیمت پر رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شہداء کے خون اور ان کی لازوال قربانیوں نے آج قوم کو آزادی کی منزل کے قریب کردیا ہے۔ فلسطینی اپنے ان شہداء کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

فلسطینی خاتون رکن قانون ساز کونسل کے شوہر سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاریوں کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ارکان قانون ساز کونسل کی گرفتاریاں فلسطین کے آئینی اور سیاسی اداروں پر قاتلانہ حملہ ہیں۔ پوری فلسطینی قوم اور حماس ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ سابق فلسطینی اسیر زیاد ابراہیم عوض کو الخلیل شہرمیں قابض صہیونی فوجیوں نے کل اس وقت گولیاں مار کر شہید کردیا تھا جب وہ اپنے چچا زاد سابق اسیر جعفر عوض کی نماز جنازہ کے جلوس میں شریک تھے۔ جعفر اسرائیلی جیلوں میں ڈھائے جانے والے مظالم کے بعد کل اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

 

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.