• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی شرپسندوں کےہاتھوں ایک ماہ میں الخلیل شہر میں 1350 پھل دار پودے تلف

جمعرات 02-04-2015
in فلسطین
0
plf 1350-tries
0
SHARES
4
VIEWS

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض یہودی آباد کاروں نے مارچ کے مہینے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی باغات پرحملے کرکے کم سے کم ڈیڑھ ہزار پھل دار پودے تلف کردیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ یہودی آباد کاروں نے الخلیل میں فلسطینی شہریوں کی املاک، باغات اور دیگر جائیدادوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ پچھلے مہینے میں الخلیل میں 1350 پھل دارپودے تلف کردیے گئے۔ ان میں بیشتر زیتون کے پودے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے الخلیل شہر میں نہتے شہریوں کی اندھا دھند گرفتاریوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری رہا۔ اس دوران قابض فوجیوں نے الخلیل سے 90 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں، پولیس اور انٹیلی جنس کے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہا۔ الخلیل میں ہونے والےاحتجاجی مظاہروں کو کچلنے کے لیے قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال بھی جاری رکھا جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

پچھلے مہینےاسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات کے سے قبل اسرائیل کی انتہا پسند سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہ نمائوں کی الخلیل میں اشتعال انگیز آمد کا سلسلہ بھی اپنے عروج پر رہا۔ ان میں سرفہرست اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین ہیں جن کی آمد سے فلسطینیوں کے لیے الخلیل میں مسجد ابراہیمی بند کردی گئی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.