• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی خاتون کو اسرائیلی عدالت سے 70 ماہ قید اور جرمانے کی سزاء

بدھ 01-04-2015
in فلسطین
0
plf 70-months
0
SHARES
3
VIEWS

اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے اپنے تازہ فیصلے میں زیر حراست فلسطینی خاتون رہ نما 43 سالہ  منیٰ حسین قعدان چھ سال دو مہینے[ 70مہینے] قید اور 30 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزا اسرائیل کے ملٹری پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے تجویز کردہ سزا کا دوگنا ہے۔ پراسیکیوٹر نے منٰی قعدان کو 36 ماہ قید کی سزا کی سفارش کی تھی۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں قعدان کے اہل خانہ کے ایک ذریعے نے ’’مرکزاطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ کل منگل کو منیٰ کو  سالم فوجی عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ ان کے مقدمہ کی پچیسویں سماعت تھی۔ عدالت میں منٰی کی خاتون وکیل مسز میراز خوری اور اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر جنرل بھی موجود تھے۔ اسرائیلی پراسیکیوٹر نے منیٰ قعدان کے لیے چھتیس مہینے سزا تجویز کی اور ہم سب عدالت کی جانب سے اس کی سزا کو دوگنا کرنے کے فیصلے پر حیران تھے کیونکہ عدالت نے انہیں تین سال کے بجائے پانچ سال دس ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کےعلاوہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عاید کیا گیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی خاتون منیٰ قعدان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد سے تعلق کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ان پر اسلامی جہاد کے زیرانتظام چلنے والی خواتین کی ایک تنظیم کی قیادت کرنے کا بھی الزام عاید کیا جاتا ہے۔

منٰی قعدان کے اہل خانہ نے اسرائیلی عدالت کا فیصلہ غیرمنصفانہ قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فوجی عدالت کے فیصلے کو اسرائیل کی کسی دوسری عدالت میں چیلنج کریں گے۔

واضح رہے کہ منٰی قعدان کو صہوینی فوجیوں نے 13 جنوری 2012ء کو حراست میں لیا تھا۔ وہ ماضی میں بھی اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکی ہیں۔ ان کے ایک بھائی طارق قعدان بھی جیل میں قید ہیں جبکہ ان کے منگیتر ابراہیم اغباریہ کوعمر قید کی سزا کا سامنا ہے اور وہ اپنی قید کے صرف پانچ سال پورے کرپائے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.