فرانسیسی خبر رساں ایجنسی’’اے ایف پی‘‘ نے پیرس کےایک سفارتی ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ حکومت آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت پر غور کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطین سے متعلق قرارداد آئندہ بارہ ایام میں سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔
قرارداد میں فلسطین کے سنہ 1967 ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کی تجویز دی جایے گی۔ فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے لیے مقبوضہ بیت المقدس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ قرارداد میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کا بات چیت کے ذریعے منصفانہ حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کو اس بار امید ہے کہ امریکا فلسطینی ریاست سے متعلق قرارداد کو ویٹو نہیں کرے گا کیونکہ اس وقت امریکی صدر باراک اوباما اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے درمیان سخت اختلافات پائے جا رہے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین