• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’’یہودا گلیک‘‘ پھر منظرعام پر،فلسطینیوں کےخلاف طاقت کے استعمال کی ترغیب

منگل 24-03-2015
in فلسطین
0
plf yahoda-glik
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیل میں فلسطینیوں کے خلاف نفرت میں پیش پیش یہودی ربی’’یہودا گلیک‘‘پچھلے سال بیت المقدس میں ایک حملے میں زخمی ہونے کے بعد روپوش ہوگیا تھا، حال ہی میں وہ دوبارہ منظرعام پرآیا اور ساتھ ہی اس نے مسجدا قصیٰ کے نمازیوں پر طاقت کے استعمال کی ترغیب دینا شروع کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی گلیک نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’’فیس بک‘‘ کے اپنے خصوصی صفحے پرایک بیان پوسٹ کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں آنے والے تمام فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے کیونکہ وہاں آنے والے تمام فلسطینی خطرناک ہیں۔ بالخصوص وہ فلسطینی خواتین جو یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے طاقت کے استعمال کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

یہودی ربی کا کہنا ہے کہ ہماری فوج اور پولیس آج تک صبر کا دامن ہاتھ میں تھام کر چلتی رہی ہے، ورنہ مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینی نمازیوں کو روکنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ گلیک نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے پر صہیونی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت یہودی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

یہودی ربی نے خبردار کیا کہ اگر سیکیورٹی اداروں نے جبل ہیکل[مسجد اقصیٰ] میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو خون خرابے کو روکنا مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ وہ مسجد اقصیٰ میں نماز اور عبادت کے ساتھ ساتھ یہودیوں پر حملوں کے لیے آتے ہیں۔

یہودا گلیک نے الزام عاید کیا کہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ میں موجود ایک فلسطینی خاتون نے ایک یہودی خاتون ربیہ پر پانی پھینک ڈالا تھا لیکن اسرائیلی پولیس نے اس واقعے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.