• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسلامی تحریک کے مرکزی رہ نما چھ ماہ کے لیے بیت المقدس بدر

اتوار 15-03-2015
in فلسطین
0
plf for-six-months
0
SHARES
3
VIEWS

اسرائیل کی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948 ء کے علاقوں میں سرگرم اسلامی تحریک کے  ایک اہم  رہ نما کے چھ ماہ کے لیے بیت المقدس میں داخلے پرپابندی عاید کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے’’کیو پریس‘‘ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کے داخلی محاذ کے سربراہ جنرل ایال آئزن برگ نے ایک فوجی حکم صادر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تحریک کے سیاسی شعبے کے رکن  اور انٹرنیشنل القدس فائونڈیشن کے سابق ڈائریکٹر خالد زبارقہ کے 09 ستمبر 2015 ء تک بیت المقدس میں داخلہ ممنوع ہے۔ تاہم بیت حنینا کے مقام پرقائم ان کے دفترمیں دانہیں داخلے سے منع نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب اسلامی تحریک نے صہیونی حکومت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ ایڈووکیٹ خالد زبارقہ نے بھی اسرائیلی داخلی محاذ کے فیصلے کو غیرمنصفانہ اور نسلی امتیاز کا مظہر قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے انتہا پسند یہودیوں کو تو بیت المقدس اور فلسطین کے تمام علاقوں میں داخلے کی کھلی چھٹی ہے مگر فلسطینی شہریوں پر ناروا پابندیاں عاید کرکے ان سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے انہیں بیت المقدس میں داخلے سے روکنے مقصد مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے جاری مساعی کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ماضی میں بھی انہیں اور ان کی جماعت کی قیادت کو قبلہ اول میں داخلے سے روکتا رہا ہے مگر وہ صہیونیوں کی پابندی کو پائوں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.