• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصر کا رفح گذرگاہ کو مرحلہ وار زیادہ اوقات کے لیے کھولنے کا فیصلہ

جمعہ 13-03-2015
in غزہ
0
plf crossing-opening
0
SHARES
2
VIEWS

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مصری حکومت نے غزہ کی پٹی سے متصل رفح گذرگاہ کو مرحلہ وار اور زیادہ اوقات کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل’’العرب‘‘ کے ڈائریکٹر اور ممتاز صحافی جمال خاشقجی نے بھی ان رپورٹس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ قاہرہ نے رفح گذرگاہ کو مرحلہ وار انداز میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال کی ملکیت میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر جمال خاشقجی نے بتایا کہ مصری حکومت نے حال ہی میں رفح گذرگاہ کو زیادہ اوقات کے لیے کھلا رکھنے کے معاملے پر فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بھی بات چیت کی ہے۔

ٹیوٹرپراپنے ایک مختصربیان میں جمال خاشقجی کا کہنا تھا کہ انہیں مصدقہ ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے کہ مصری حکومت مرحلہ وار طریقے سے رفح گٓذرگاہ کو کھولنے کے لیے تیاری کررہی ہے۔

خیال رہے کہ یہ خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دوسری جانب سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کو دورہ ریاض کی دعوت کی خبریں بھی چل رہی ہیں۔ اگرچہ سعودی حکومت کی طرف سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم مبصرین کے خیال میں سعودی حکومت نے فلسطین کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔

مصری حکومت کی جانب سے رواں ہفتےکے دوران رفح گذرگاہ کو دو دن کے لیے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا ہم جزیزہ سینا میں ہونے والے ایک پرتشدد واقعے کے بعد گذرگاہ کو دوبارہ بند کردیا گیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.