• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انتخابی مہمات کے دوران صہیونیوں کا مقدس مقامات کو نشانہ بنانا شرمناک ہے: مفتی اعظم

ہفتہ 07-03-2015
in فلسطین
0
plf door
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین اور دیار مقدسہ کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے فلسطینی شہریوں کی جانب سے قبلہ اول کے دفاع کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد اقصیٰ میں آنے کے رجحان کی تعریف کرتے ہوئے یہودی شرپسندوں کی جانب سے فلسطین کے مقدس مقامات پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ سے قبل جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہودی شرپسند ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت انتخابی مہمات میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ انتخابی مہمات کے دوران مسجد اقصیٰ سمیت فلسطین میں موجود دیگر مقدس مقامات کو نشانہ بنانا یہودیوں کا شرمناک اور گھٹیا فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ کے مرابطین اور خواتین مرابطات کی جانب سے قبلہ اول کے دفاع کے لیے مسلسل مقدس مقام پر آمد کی تعریف کی اور کہا کہ حقیقی معنوں میں وہی لوگ تعریف اور تحسین کےقابل ہیں جو اپنے دنیا ضروری امور کو چھوڑ اللہ کے اس عظم گھر کو آباد کرنے اور اس کے دفاع کے لیے دن رات دوڑے چلے آ رہے ہیں۔

الشیخ محمد حسین کا کہنا تھا کہ یہودی سیاسی جماعتیں اپنا ووٹ بنک بڑھانے اور یہودی شدت پسندوں کا زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے فلسطین میں مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا شرمناک کھیل کھیلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہودی گروپوں اور شرپسندوں کی ٹولیوں کا مقصد صرف نام نہاد تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کرمذہبی رسومات ادا کرنا ہی نہیں بلکہ وہ مقدس مقامات کی بے حرمتی کی نظر سے آتےہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.