اس امر کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے تہران میں نمائندہ ڈاکٹر خالد قدومی سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں عالم اسلام کو درپیش مسائل بالخصوص مشرق وسطی کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حماس کے نمائندہ نے پاکستان کی حکمران جماعت کے چیئرمین کو فلسطین کے موجودہ حالات و اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر مختلف یورپی پارلیمینٹس میں منظور ہونے والی قراردادوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور واضح کیا گیا ہے کہ عالمی امن کے لئے فلسطین و کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے اس حوالے سے عالمی برادری کو اپنی کوششیں تیز کرنی چاہیے۔
سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے فلسطینوں کے حقوق اور فلسطین کی آزاد وخود مختار ریاست کے قیام کے سلسلے میں پاکستان کی قومی پالیسی کا اعادہ کیا اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا اس مسئلے پر واضح اور دو ٹوک اور مضبوط موقف سے فلسطینی حماس کے نمائندہ کو تفصیل سے آگاہ کیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین