• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ

پیر 09-02-2015
in فلسطین
0
plf increased-settlers
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین میں‌ یہودی توسیع پسندی کے امور کے ایک تجزیہ نگار اور "القدس انٹرنیشنل” سینٹر کے چیئرمین نے خبردار کیا ہے کہ  مشرقی بیت المقدس میں پچھلے کچھ عرصے کےدوران یہودی آبادکاروں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی تجزیہ نگار ڈاکٹر سامی خاطر نے بیت المقدس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں‌ پچھلے کچھ عرصے کے دوران جہاں ‌ایک طرف یہودی آباد کاروں ‌کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے وہیں دوسری جانب شہر کے فلسطینی باشندوں کی جانب سے یہودیوں کی توسیع پسندی کے خلاف کسی قسم کی مزاحمت بھی نہیں کی گئی ہے جو زیادہ تشویشناک امر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خاطر کا کہنا تھا کہ مشرقی بیت المقدس میں سنہ 1967ء کی جنگ سے قبل یہودیوں کی تعداد مسلمانوں کے مقابلے میں ‌صفر تھی۔ اس کے بعد یہودیوں ‌کی تعداد میں 100 فی صد اضافہ ہوا جس کے بعد اب مشرقی بیت المقدس میں یہودیوً اور فلسطینیوں کی تعداد برابر ہوچکی ہے۔

انہوں‌ نے بتایا کہ مشرقی بیت المقدس میں ‌یہودی آباد کاروں ‌کے قیام کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہریوں ‌کی املاک پر بھی خوب ہاتھ صاف کیے جا رہے ہیں۔ یہودی توسیع پسندی کی وجہ سے بیت المقدس کی 89 فی صد اراضی فلسطینیوں سے چھین لی گئی ہے۔ان کے پاس صرف11 فی صد اراضی بچی ہے اور وہ بھی آہستہ آہستہ ان سے چھینی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر سامی خاطر کا کہنا تھا کہ عرب اور مسلمان ممالک کی جانب سے بیت المقدس میں یہودیت کے فروغ کی روک تھام کے لیے کوئی موثر حکمت عملی وضع نہیں کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل نہایت تیزی کے ساتھ یہودی آباد کاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.