• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

القسام پر پابندی، مصر نے اپنے ہی جمہوری اصولوں کے خلاف بغاوت کردی: ابومرزوق

اتوار 01-02-2015
in حماس
0
plf against-principal
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے سیاسی شعبے کے نایب صدر ڈاکٹر موسیٰ‌ابو مرزوق نے مصری عدالت کی طرف سے القسام بریگیڈ کو "دہشت گرد تنظیم” قرار دینے کے فیصلے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مصر کے تاریخی جمہوری اور اخلاقی اصولوں کے خلاف بغاوت قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق  سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ "فیس بک” پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ مصرکی تاریخ میں ایسا کوئی واقعہ نہیں‌ جیسا کہ گذشتہ روز دیکھا گیا۔ ماضی میں ‌مصر نے ہمیشہ آزادی پسند قوتوں کا ساتھ دیا۔ ایسا پہلی بار ہوا کہ مصری عدالت نے ماضی کے تمام اخلاقی، جمہوری قومی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے  القسام بریگیڈ کو "دہشت گرد” تنظیم قرار دیا ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ ماضی میں القسام بریگیڈ اور مصر کی انٹیلی جنس کے درمیان شاندار دوستانہ تعلقات اور روابط رہے ہیں۔ القسام نے مصر کے خفیہ اداروں کےساتھ ہر ممکن تعاون کیا اور دونوں میں نہایت خوش گوار تعلق قائم رہا ہے۔ ہم حیران ہی کہ مصری عدالت نے بغیر کسی تحقیق اور ثبوت کے القسام بریگیڈ  پر پابندیاں ‌کیسے عاید کردیں۔

انہوں‌ نے کہا کہ بہت سے مغربی ملک بھی فلسطینی مزاحمت تحریک کی مزاحمت کرتے ہیں مگر ان کیجانب سے بھی کبھی اتنی عجلت میں‌ایسا فیصلہ صادر نہیں‌ کیا گیا سوائے اسرائیل کے دنیا میں کہیں بھی ایسی مثال نہیں ملتی جس میں القسام بریگیڈ پر اس عجلت میں‌پابندی  لگاتے ہوئے اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہو۔

خیال رہے کہ مصر کی ایک عدالت نے ہفتے کے روز ایک درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے القسام بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔ مصری عدالت نے اس فیصلے پر حماس اور فلسطین کی دیگر مذہی اور سیاسی جماعتوں نے مصری عدالتی فیصلے کو غیرمنصفانہ قرار دے کر اسے مسترد کردیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.