مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصر کے صدر مقام قاہرہ میں عابدین کے مقام پر قائم عدالت نے یہ فیصلہ ایک درخواست کی بناٰء پر جاری کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ مصر میں پرتشدد کارروائیوں اور مصری فوجیوں پر حملوں میں ملوث ہے۔ مصری عدالت نے بغیر ثبوت کے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے القسام کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔ دوسری جانب حماس نے متعدد مرتبہ مصری میڈیا اور بعض حکومتی ارکان کی جانب سے الزام تراشی کا سلسلہ بند کرنے اور حقائق کے مطابق فیصلے کرنے کا مطالبہ کیا، حماس نے مصری عدالتوں کے فیصلوں اور الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی رکن مصر میں پرتشدد واقعات میں ملوث نہیں ہے۔ مصر کے پاس ٹھوس شواہد ہیں تو وہ سامنے لائے حماس اس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔
مصری عدالت کی جانب سے القسام بریگیڈ کو عجلت میں دہشت گرد تنظیم قرا دیا گیا ہے۔ تاہم فیصلے کے پندرہ روز کے اندر اندر کسی دوسری عدالت میں اس کی اپیل کی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں یورپی یونین کی ایک انسانی حقوق کی عدالت نے حماس پر سنہ 2003ء کے بعد سے عاید پابندیاں ختم کرتے ہوئے حماس کو دہشت گرد گروپوں سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
