• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل میں ‌یہودی خواتین کے لیے ہیکل سلیمانی کی تعمیر بارے تعلیمی پروگرام

جمعرات 29-01-2015
in فلسطین
0
plf education-program
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں سرگرم انتہا پسند یہودی تنظیموں بالخصوص مسجد اقصیٰ ‌کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر میں سرگرم تنظیموں نے یہودی عورتوں کے لیے ایک تعلیمی پروگرام شروع کیا ہے جس میں انہیں ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے بارے میں تعلیم دی جائے گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اس نام نہاد تعلیمی کورس میں یہودی خواتین کو صہیونی خرافات کے مطابق یہ بھی بتایا جائے گا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کی جگہ یہودیوں کا ہیکل سلیمانی قائم کیا جانا کتنا اہم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ کورس مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں قائم "کریات اربع” یہودی کالونی میں جاری ہے۔ اگلے مراحل میں اسے دوسری یہودی کالونیوں تک پھیلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کریات اربع میں‌ جاری کورس میں بڑی تعداد میں یہودی خواتین حصہ لے رہی ہیں۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ یہودی خواتین کے لیے مذموم ہیکل سلیمانی کے حوالے سے جاری کورس میں معروف انتہا پسند یہودی ربی انہیں لیکچر دیتے ہیں۔ ان میں بیت المقدس کے ریفکا شمعون خاص طور پر پیش پیش ہیں۔ وہ ہیکل سلیمانی کے حوالے سے صہیونیوں کی من گھڑت کہانیوں اور افسانوی واقعات کو بیان کرنے کے ماہر سمجھے جاتےہیں۔ اس کے علاوہ یہودی کے لیے ہیکل کی اہمیت کے حوالے سے بھی انہیں آگاہ کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب قبلہ اول کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیم اقصیٰ فاونڈیشن وٹرسٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہودیوں کی جانب سے قبلہ اول کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے سنگین نتائج سامنے اسکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی خواتین کے لیے ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے حوالے سے تعلیمی کورس کا اہتمام کوئی نئی بات نہیں۔ یہ بھی یہودیوں‌ کو قبلہ اول کے خلاف اکسانے کا ایک نیا صہیونی حربہ ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.