فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں عصیون چوک کے قریب صہیونی فوجیوں نے دو فلسطینی بہن بھائیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے راہ چلتے دو بہن بھائیوں کو ایک چوکے قریب روکا اور بلا وجہ انہیں مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق تشدد کے بعد 20 سالہ فداء محمد دعمس اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔ دونوں پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے دونوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔ فداء حسین کو عصیون حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے تاہم اس کے بھائی کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
