• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصری عدالت کا حماس کو "دہشت گرد” قرا ر دینے سے انکار، حماس کا خیرمقدم

منگل 27-01-2015
in حماس
0
plf refuse-to-declare
0
SHARES
1
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے مصر کی ایک عدالت کی جانب سے تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے سے انکار کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ مصری عدالت نے مبنی برحق رائے دی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز مصر کی ایک عدالت نے حماس کو دہشت گرد قرار دینے کےلیے دی گئی درخواست یہ کہہ کر خارج کردی تھی کہ عدالت اس نوعیت کے کیسز کو ڈیل کرنے اور ان پر فیصلے کرنے مجاز نہیں ہے اور یہ اور عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ درخواست گذار کی جانب سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

درایں اثناء غزہ میں حماس کے مرکزی رہ نما اسماعیل رضوان نے ترک خبر رساں ایجنسی "اناطولیہ” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حماس مصری عدالت کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاہرہ کی ایک عدالت جس میں فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کی جاتی ہے نے سوموار کے روز اپنے ایک فیصلے میں واضح کیا ہے کہ اس کے پاس حماس کو دہشت گرد قرار دینے کا اختیار نہیں ہے۔

اسماعیل رضوان نے کہا کہ مصری عدالت کی جانب سے سامنے آنے والے فیصلے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ حماس کے خلاف مصری میڈیا میں جاری ٹرائل بے بنیاد ہے اور جماعت پر عاید الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں ‌نے کہا کہ مصری عدالت ہی کا فیصلہ حماس کی بریت کے لیے کافی ہے۔ اس فیصلے کے بعد مصری میڈیا کو اپنا قبلہ درست کرلینا چاہیے۔

ڈاکٹر اسماعیل رضوان کا کہنا تھا کہ حماس مصر سمیت کسی بھی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کررہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.