مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کوبتایا کہ صہیونی فوجیوں نے الخلیل میں ایک پرائمری اسکول پرآنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد بچے دم گھٹنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ اسکول ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول میں آج ہی کے روز پہلی اور دوسری جماعت کے طلباء کی تدریس کا آغاز ہوا تھا اورکم عمربچے بھی اسکول میں موجود تھے۔ اسکول کی طرف سے اسرائیلی فوج کے خلاف کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔ اسرائیلی فوج کی کاروائی کے نتیجے میں بچوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی اسکول میں داخل ہوئے اور طلباء اور معلمین کو زد و کوب کیا۔
ادھر الخلیل میں ایک شاہراہ پر اسرائیلی فوج کی تلاشی کے آپریشن میں کم سے کم چار بچوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ راست میں لیے گئے لڑکوں کی عمریں پندرہ سے سولہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ ان کی شناخت مہند ادریس، حجازی ادعیس، ھاشم دوفش اور امجد رفاعیہ کے ناموں سے کی گئی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین