مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے گذشتہ روز سنہ 1948 ء کے علاقوں میں قائم مرکزی شاہراہ کو بند کرنے کے بعد مقامی یہودی کالونیوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی ہے۔
خیال رہے کہ تین روز پیشتر اسرائیلی فوج نے شام کے وادی گولان کے القنیطرہ شہر میں ایک قافلے پر حملے کرکے حزب اللہ کے چھ اہم کمانڈروں کو شہید کردیا تھا۔ جس پر حزب اللہ نے اپنے کارکنوں کی شہادت کا انتقام لینے کا عہد کیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی کے مطابق ٹریفک کے لیے بند کی گئی سڑک یہودی کالونی ’’ڈوفیف افیفیم‘‘ کے قرب سے گذرتے ہوئے شمالی فلسطینی شہر الجلیل کے بالائی علاقوں تک جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے ممکنہ حملے کے تناظر میں منگل کو اسرائیلی کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس میں شمالی فلسطین میں سرحدی علاقوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
