• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں زراعت کے شعبے کو 450 ملین ڈالر کا نقصان

بدھ 21-01-2015
in غزہ
0
plf 450-million
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت بالخصوص گذشتہ برس کے وسط میں مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں شہر میں زراعت کے شعبے کو چارسو پچاس ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ”پولیٹیکل۔اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ” (ماس) کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ میں فلسطین میں سنہ 2014 ء کے دوران غزائی بحران اور اس کے اسباب پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو غذائی قلت کا سب سے بڑا سبب اسرائیلی جارحیت ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2013 ء کی نسبت گذشتہ برس فی کنبہ خوراک میں کمی واقع ہوئی۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کے عوام بالخصوص اور پورے فلسطین کے بالعموم ایک تہائی خوراک کی کمی کا شکار رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ گذشتہ برس کی جنگ معیشت کی تباہی کا سب سے بڑا سبب بنی جس میں صرف غزہ کی زراعت کو ساڑھے چارسو ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ جنگ کے نتیجے میں غزہ میں اشیائے صرف کی قلت ہوگئی اور موجود اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی تھیں۔ بیرون ملک سے ضروری اشیاء کی آمد کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی عاید کردہ اقتصادی پابندیوں کے باعث گزشتہ آٹھ برسوں میں غزہ کی پٹی میں بے روزگاری بھی اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے۔ تجارتی سامان کی خریدو فروخت میں کمی کے باعت سامان تجارت کی نقل و حمل میں 45 فی صد کمی آئی۔

گذشتہ برس کی جنگ سے قبل غزہ کے عوام 57 فی صد غزائی قلت کا شکار تھے، جنگ کے بعد اس شرح میں مزید اضافہ ہوا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.