• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی عدالت انصاف کا اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ

ہفتہ 17-01-2015
in فلسطین
0
plf decide-to
0
SHARES
0
VIEWS

عالمی فوج داری عدالت کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کی درخواست کے بعد صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کی ابتدائی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ’آئی سی سی‘ کے پراسیکیوٹر جنرل اسرائیل کے خلاف تحقیقات کی کارروائی شروع کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت باضابطہ طور پر صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کر رہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کےفیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون نہ کرنےکی دھمکی دی ہے۔

آئی سی سی کے پراسیکیوٹرجنرل کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا دو جنوری 2015 ء سے فلسطینی حکومت کو معاہدہ روم کے بنیادی نظام کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے فلسطینی اتھارٹی کو مقبوضہ مشرقی بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کا حق دے دیا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت فلسطین میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کی   13 جون 2014 ء کے بعد سے صہیونی ریاست کےخلاف تحقیقات شروع کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹرکی مدعیت میں فلسطین میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے رواں سال یکم جنوری کو عالم عدالت انصاف میں فلسطین کی رُکنیت کے لیے درخواست دی تھی۔ عالمی عدالت انصاف نے فلسطینی اتھارٹی کی رکنیت کی درخواست منظور کرلی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.