• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اول کے خلاف جارحیت پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگی: مفتی اعظم فلسطین

ہفتہ 17-01-2015
in فلسطین
0
plf against-islamic-world
0
SHARES
1
VIEWS

مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے مسجد اقصیٰ کی حفاظت پر مامور شہریوں کو صہیونی ریاست کی جانب سے انتقام کا نشانہ بنائے جانے اور ان کی القدس بدری کے تازہ فیصلوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی جارحیت پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قبلہ اول میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ محمد حسین کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی القدس بدری کے ظالمانہ فیصلوں سے اسرائیل ہمیں قبلہ اول کے دفاع سے نہیں روک سکتا ہے۔ انہوں نے فلسطینی مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع اور اس کی حفاظت کے لیے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت مسجد اقصیٰ میں گذاریں اور صہیونی دشمن کی ریشہ دوانیوں کا ناکام بنا دیں۔

الشیخ محمد حسین کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلسطینی کو مسجد اقصیٰ سے ایک ماہ یا ایک دن کے لیے دور رکھنے سے ہم اپنے مقدس مقام کے تحفظ سے باز نہیں آئیں گے۔ اسرائیل ہم پر جتنی سختیاں بڑھائے گا ہم اتنی شدت کے ساتھ ان کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ صہیونی ریاست کی ظالمانہ پالیسیوں سے قبلہ اول کو نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی اور مسجد اقصٰی کو نقصان پہنچانا پورے عالم اسلام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

فلسطینی عالم دین نے مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی صہیونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے کو کسی قیمت پر روکا نہیں جا سکتا ہے۔ اسرائیل چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم مسجد اقصیٰ سے دور نہیں ہوں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.