• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا نے خاتون صحافی کی تنخواہ ضبط کرلی

جمعہ 16-01-2015
in فلسطین
0
plf female-journalist
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے زیرکمان  انٹیلی جنس حکام نے ایک خاتون صحافی اور نامہ نگار کی بیرون ملک سے منتقل کی گئی تنخواہ ضبط کرنے کے بعد اسے پولیس سینٹر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ’’اناطلولیہ‘‘ کی نامہ نگار لبابہ ذوقان نے بتایا کہ عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس حکام کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی ایک نجی بنک میں منتقل کی گئی 623  ڈالر کی تنخواہ ضبط کی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی ادارے اس رقم کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ رقم کسی غیرقانونی ذرائع سے تو حاصل نہیں کی گئی ہے۔

ذوقان نے بتایا کہ اسے عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس حکام کی جانب سے دو مرتبہ نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی تنخواہ تا اطلاع ثانی ضبط کرلی گئی ہے۔ لہٰذا وہ جلد از جلد پولیس سینٹر میں پیش ہو کر تنخواہ کی بابت حکام کو وضاحت پیش کرے۔ اگر وہ پیش نہیں ہوگی تو اس کی تنخواہ ضبط کر لی جائے گی۔

ذوقان نے بتایا کہ اس سے قبل بھی عباس ملیشیا اس کی تنخواہ کے بارے میں چھان بین کرتے رہے ہیں۔ اسے کل ہفتے کے روز پیشی کا آخری نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں حکام کو اپنے بنک اکائونٹ کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کروں۔

ذوقان کا کہنا ہے کہ میں انسانی حقوق کی تنظیم ’’مدیٰ‘‘ کے ایک وکیل رائد عبدالحمید سے تنخواہ کی ضبطی کے بارے میں بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کےانٹیلی جنس حکام کے پاس کسی عام شہری کی تنخواہ روکنے کا قانونی طورپر کوئی اختیار نہیں ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.