• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں پینے کا % 96 پانی آلودہ اور امراض کا موجب بننے لگا

بدھ 07-01-2015
in غزہ
0
plf 96percent
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی واٹر اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پینے کے پانی کی 90 فی صد مقدار مختلف نوعیت کے زہریلے مواد سے آلودہ اور ناقابل استعمال ہے، لیکن اس کے باوجود فلسطینی شہریوں کی اکثریت اسی آلودہ پانی کو استعمال کرنے پر مجبورہیں جس کے نتیجے میں جان لیوا امراض اور وبائیں پھیل رہی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی واٹر اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2013ء میں 103.34 ملین معکب فٹ پانی استعمال کیا گیا۔ غزہ کے عوام کو فی کس 90 لیٹر ماہانہ پانی میسر ہے جوکہ عالمی صحت کے معیار کے مطابق نہیں بلکہ آلودہ ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی اداروں کے مقرر کردہ معیارات کے مطابق غزہ کے عوام کو میسر 96 فی صد پانی آلودہ ہے۔ سنہ 2013ء اور 2014ء کے درمیان غزہ کے پانی کی آلودگی میں مزید اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں زیرزمین 55 سے 60 ملین میٹر پانی کے ذخائر استعمال کیے جاتے ہیں۔ سالانہ ان ذخائر سے 200 ملین مکعب میٹر پانی نکالا اور استعمال کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے زیرزمین صاف پانی کے اخراج میں تین سے چار گنا اضافے کے نتیجے میں پانی کی الودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیرزمین پانی کی آلودگی کا ایک سبب سمندری پانی کے زیرزمین میٹھے پانی میں شمولیت ہے۔ اس کےعلاوہ سیوریج کاپانی نے بھی زیرزمین صاف پانی کو آلودہ کرنے کا موجب بن رہا ہے۔ ماہرین کے خیال میں غزہ کی پٹی کے 98 فی صد پانی ذخائر ساحل سمندر کے قریب ہیں جن میں سمندری پانی کی آمیزش بڑھتی جا رہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.