مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے صفحات کو ’’لائیک‘‘ کرنے یا ان پر تبصرے کرنے کی پاداش میں کم سے کم بیس افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ درجنوں کو سیکیورٹی مراکز میں طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا کے اہلکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کی آڑ میں زیادہ گرفتاریاں جنین شہرسے کی گئیں۔ عباس ملیشیا نے الزام عاید کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین حماس کی حمایت اور فلسطینی اتھارٹی کی مخالفت کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس لیے ان کی سوشل میڈیا پرپابندیاں ضروری ہیں۔
ایک مقامی شہری نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اس کے بھائی سمیت متعدد افراد کو اس لیے حراست میں لیا گیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر حماس کے رہ نمائوں کے خصوصی صفحات کو ’’ Like ‘‘ کیا یا ان پر حماس کی حمایت پر مبنی تبصرے کیے تھے۔ اس کے علاوہ ایک شہری کو حماس کی تحسین پر مبنی ایک ویڈیو فوٹیج پوسٹ کرنے کی پاداش میں طلب کیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
