• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل سے گیس معاہدے کے خلاف اردن میں یوم الغضب کا اعلان

پیر 29-12-2014
in عالمی خبریں
0
plf youmulgazab
0
SHARES
0
VIEWS

اردن کی قریبا دو درجن مذہبی، سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی انجمنوں نے 23 جنوری 2015 ء کو اسرائیل کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے کے خلاف بہ طور احتجاج یوم الغضب منانے کا اعلان کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز عمان میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اردنی اراکین پارلیمان سمیت اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں اردن کے صہیونی حکومت کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے کے خلاف زور دار تقاریر کی گئیں اور اجلاس کے بعد جاری ایک مشترکہ اعلامیے تئیس جنوری کو معاہدے کے خلاف بہ طور احتجاج یوم الغضب منانے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عمان حکومت کے اسرائیل کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی معاہدوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ وہ حکومت پر صہیونی ریاست کے ساتھ تجارتی معاہدے ختم کرانے کے لیے دبائو برقرار رکھیں گے۔ اس سلسلے میں عوام سے رجوع کیا جائے گا اور احتجاجی مظاہروں کے ذریعے عمان حکومت پر دبائو ڈالیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمان میں منعقدہ سیمینار میں اردن میں اخوان المسلمون کی قیادت، الحیاۃ والتحریر، پیپلز محاذ، کئی سابق فوجی افسران اور ارکان پارلیمنٹ کے پانچ ارکان نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ 10 دسمبر 2014 ء کو اردنی پارلیمنٹ بھی اسرائیل کے ساتھ زیرسمندر گیس کی تلاش اور اسے بعد ازاں پائپ لائن کے ذریعے اردن منتقل کیے جانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف ایک قرارداد منظور کی گئی تھی۔ اس قرارداد میں ارکان کی اکثریت نے صہیونی ریاست کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے کومسترد کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اردنی حکومت نے حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ زیرسمندر گیس کی تلاش کےایک مشترکہ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں تاہم خیال ہے کہ سنہ 2017 ء کے بعد سے اس معاہدے پرعمل درآمد شروع ہو گا اور اسرائیل اردن کو پندرہ سال کے لیے گیس فراہم کرے گا۔ اردنی حکومت کے اس فیصلے پر ملک کے عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.