• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

توانائی بحران، غزہ کو صرف چھ گھنٹے بجلی میسر

اتوار 28-12-2014
in غزہ
0
plf 6hours
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ اور معاشی ناکہ بندی کے نتیجے میں شہریوں کو بجلی کی فراہمی بری طرح تعطل کا شکار ہوئی ہے۔ جنگ کو کئی ماہ گذر جانے کے باوجود شہر میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں توانائی اتھارٹی کےڈپٹی ڈائریکٹر فتحی الشیخ خلیل نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ کی پٹی کے ایک گریڈ اسٹیشن نے کام کرنا شروع کیا ہے جس کے بعد غزہ کے 12 سیکٹرزکوچھ گھنٹے کے لیے بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں پاور جنریٹرکوچالو کرنے کے لیے قطر سےامدادی ایندھن کی آمد کا انتظار ہے۔ ایندھن پہنچنے کے بعد ہی بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

الشیخ خلیل کا کہنا تھا کہ رام اللہ حکام کی جانب سے انہیں غزہ کےبجلی گھروں کوچلانےکے لیے ایندھن کی فراہمی سےمعذرت کی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخزانہ نے واضح طورپر کہہ دیا ہے کہ ان کے پاس غزہ کے بجلی گھروں کو چلانے کے لیے ایندھن نہیں ہے۔

فلسطینی عہدیدار نے عالمی برادری سے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ قطر کی جانب سے ایندھن پہنچنے سے قبل اہالیان غزہ کو اندھیرے سے نکالنا فلسطینی اتھارٹی اور عالمی برادری دونوں کی ذمہ داری ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.