• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں تعمیر نو اور محاصرے کے خاتمے لیے احتجاجی مظاہروں کا اعلان

اتوار 28-12-2014
in غزہ
0
plf announcetodemonstrate
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کی سرگرمیوں کی سست روی اور اسرائیل کے مسلط کردہ معاشی محاصرے کے خلاف فلسطینی تنطیموں کی جانب سے آج اتوار کو غزہ میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں احتجاجی مظاہروں کی کال اسلامی جہاد کی جانب سے دی گئی ہے تاہم کئی دوسری تنظیموں نے بھی اس کال کی حمایت کی ہے۔

اسلامی جہاد کے مرکزی رہ نما محمد الحرازین نے غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی غزہ ک سے جنوبی غزہ تک شاہراہ صلاح الدین پرایک طویل ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے مکانات کے مکینوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ تعمیرنو کا عمل فوری شروع کرنے اور اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں احتجاجی مظاہروں اور مارچ میں شرکت کریں۔

ادھر غزہ کے مختلف اضلاع میں آج اتوار کو قومی دن کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر بھی فلسطین کی نمائندہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے شہر پر مسلط محاصرے کے خاتمے اور تعمیراتی سرگرمیاں جلد از جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال اسرائیل نے جولائی اور اگست کے دوران غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے لاکھوں مکانات تباہ کردیے تھے۔ اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق کم سے کم ایک لاکھ مکانات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں چھ لاکھ فلسطینی بے گھرہوئے۔ عالمی برادری کی جانب سے امداد کے وعدوں کے باوجود تعمیر نو کی سرگرمیاں شروع نہیں کی جاسکی ہیں اور نہ ہی اسرائیلی محاصرے کو توڑا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.