مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی جنین میں دیوار فاصل کے پیچھے جاری جنگی مشقوں کی وجہ سے مقامی فلسطینی آبادی کو وہاں سے نکال دیا گیا تھا۔ فوج مشقوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے مکانات کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ فوجی مشقوں کے لیے اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نےجنین کے مغرب میں فلسطینیوں کی زرعی اراضی کی کھدائی کرنے کے بعد مقامی فلسطینی کسانوں کو کھیتوں میں کام کاج سے بھی روک دیا ہے۔
صہیونی فوج کی جنگی مشقوں کی وجہ سے مقامی فلسطینی آبادی کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کی فصلیں اور املاک تباہ کردی گئی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
