• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’سلامتی کونسل میں پیش گئی قرارداد پرتحریک ’فتح‘ سے مشورہ نہیں لیا گیا‘

جمعرات 25-12-2014
in فلسطین
0
plf seedadvised
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی حکمراں جماعت تحریک ’فتح‘ کی سینٹرل کمیٹی کے سینیر رکن ڈاکٹر جمال محیسن نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے آزاد ریاست کے حوالے سے جو قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کی گئی ہے اس پرفتح کی قیادت سےکوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر محیسن کا کہنا تھا کہ فتح کی قیادت کو فلسطینی اتھارٹی کی تیار کردہ قرارداد کے بعض نکات پر تحفظات تھے اور اہم قرارداد میں اپنی مرضی کی ترامیم چاہتے تھے مگر صدر محمود عباس نے قرارداد فتح کی قیادت کےسامنے باضابطہ طورپر پیش ہی نہیں کی اور جماعت کے قائدین سے کسی قسم کا صلاح مشورہ نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری اور بیت المقدس کے حوالے سے فتح کی قیادت کو سخت اعتراضات ہیں، لیکن ہمیں اس پر رائے دینے کا موقع نہیں دیا گیا۔

ڈاکٹر جمال محیسن نے واضح الفاظ میں کہا کہ رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے سلامتی کونسل میں جو قرارداد پیش کی گئی ہے اس کا فلسطین کی آزادی کے پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسے فلسطینی قوم کی نمائندہ اور قومی مطالبات کی ترجمان قرارداد نہیں قرار دیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے گذشتہ ہفتے سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد جمع کرایا ہے جس میں دو سال کے اندر اندر فلسطینی ریاست کےقیام اور مقبوضہ عرب علاقوں سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس قرارداد کے پیش کیے جانے کے بعد یہ خبریں آنے لگی ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی بالخصوص صدر محمود عباس نے قرارداد کی تیاری میں فلسطین کی کسی سیاسی جماعت حتیٰ کہ اپنی پارٹی تحریک فتح کی قیادت سے بھی مشورہ نہیں کیا گیا اور اس اہم قومی مسئلے میں پوری فلسطینی قیادت کو بائی پاس کیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.