• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا مصر سے رفح گذرگاہ مستقل بنیادوں پر کھولنے کا مطالبہ

پیر 22-12-2014
in حماس
0
plf perminentbasis
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے مصری حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے متصل علاقے کی واحد بین الاقوامی راہ داری رفح کو مستقل بنیادوں پر کھولنے کے انتظامات کرے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصری حکومت کی جانب سے رفح گذرگاہ پر فلسطینی مسافروں کے ساتھ توہین آمیز سلوک، انہیں حراست میں لینا اور سرحد سے آر پار جانے پر پابندی جیسے واقعات نہایت افسوسناک ہیں۔

عزت الرشق کا کہنا تھا کہ ایک جانب فلسطینی عوام صہیونی ریاست کے ستم اور انسانیت سوز مظالم کا سامنا کررہی ہے اور دوسری جانب مصری حکومت نے بھی فلسطینی شہریوں کی آمد ورفت کے لیے سرحد بند کر رکھی ہے۔ حماس کا مطالبہ ہے کہ قاہرہ حکومت رفح گذرگاہ کو مستقل بنیادوں پر کھولنے کا اہتمام کرے۔

خیال رہے کہ مصری حکام کی جانب سے کل اتوار اور آج سوموار کے روز رفح گذرگاہ کو عارضی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی سے آٹھ بسیں مسافروں کو لے کر قاہرہ روانہ ہوئی تھیں۔

رفح گذرگاہ گذشتہ چوبیس اکتوبر سے بند ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی سرحد کی دونوں جانب پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں طلباء اور مریض بھی شامل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.