• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

یورپی عدالت کا حماس کا نام دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالنے پر غور

بدھ 17-12-2014
in حماس
0
plf toremove
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کےایک سفارتی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ یورپی یونین کے ممبر ممالک نے یورپ کی انسانی حقوق کی ایک عدالت کے ذریعے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کا نام دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالنے پر غور شروع کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کل منگل کو یورپی ممالک کے سفیروں کا ایک اہم اجلاس بھی ہوا جس میں حماس کے ساتھ روابط قائم کرنے کے ذرائع تلاش کرنے سمیت حماس پر عائد پابندیاں اٹھانے کے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا۔

سفارتی ذریعے کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک حماس سے براہ راست رابطے میں رکاوٹ بننے والی بعض پابندیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے حماس کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے خارج کرنے پر غور شروع کیا ہے۔ امکان ہے کہ آج بدھ کو یورپی ممالک اس سلسلے میں کوئی اہم فیصلہ کر ڈالیں۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی نے سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یورپ کی انسانی حقوق کی ایک عدالت آج بدھ کو حماس کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے خارج کرنے کے ایک قانو کی منظوری دے گی کیونکہ انسانی حقوق کورٹ کا خیال ہے کہ یورپی یونین کی جانب سےحماس پر پابندیاں یورپ کی جمہوری اور انسانی حقوق کی روایات کےخلاف ہے۔

یورپ کی کسی عدالت سے فلسطینی تنظیم حماس کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے خارج کرنا اہمیت کا حامل ہے مگر عدالت کے کسی ایسے فیصلے کی پابندی یورپی حکومتوں کے لیے لازم نہیں ہے۔ البتہ اس فیصلے سے اسرائیل کو یورپ میں ایک بڑا سیاسی دھچکا لگ سکتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.