• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی اتھارٹی حماس کے خلاف غیرذمہ دارانہ طرزعمل بند کرے: ابومرزوق

ہفتہ 13-12-2014
in حماس
0
plf irresponsible
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے فلسطینی اتھارٹی کی قیادت کی جانب سے جماعت پر بلاجواز الزام تراشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے غیرذمہ دارانہ طرز عمل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر ابو مرزوق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی وزیر زیاد ابوعین کی اسرائیلی فوج کی سفاکیت میں شہادت پر حماس نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پوری قوم کا دکھ قرار دیا، اس کے باوجود فلسطینی اتھارٹی کی قیادت میں حماس پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ رفح کی بندش حماس کے مصر کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا نتیجہ ہے۔ کوئی آواز لگاتا ہے کہ مصر چاہیے کہ وہ حماس کو دہشت گرد قرار دے کراس کا تعاقب جاری رکھے، کوئی حماس کو یہ نصیحت کرنے بیٹھ جاتا ہے کہ وہ اخوان المسلمون کی حمایت پر اصرار ختم کرے کیونکہ رفح گذرگاہ کی بندش کا سبب حماس کی اخوان نواز پالیسی ہے۔

یہ تمام الزامات صرف حماس کے لیے ہی نہیں پوری فلسطینی قوم کے لیے نقصان دہ ہیں۔ اس وقت ہم سب، پوری قوم، ہماری تاریخ، تہذیب و ثقافت اور تشخص سب دشمن کے نشانے پرہیں۔ ایسے میں الزامات تراشی کا فائدہ کس کو ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ حماس کے خلاف بلا جواز الزام تراشی کی سیاست کر رہے ہیں وہ دانستہ طور پر قومی مفاہمت کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہیں اندازہ نہیں کہ موجودہ حالات میں فلسطینی قوم میں اتحاد اور اتفاق کی کتنی ضرورت ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.