• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیلجیم میں فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کی تیاریاں شروع

جمعرات 04-12-2014
in فلسطین
0
plf belgium
0
SHARES
0
VIEWS

بیلجیم کے حکمراں اتحاد نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی ایک قرارداد کا مسودہ تیار کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ یہ قرارداد پیش آئند ہفتے پارلیمنٹ میں رائے شماری کے لیے پیش کی جائے گی۔ توقع ہے کہ پارلیمنٹ سے یہ قرارداد بھاری اکثریت کے ساتھ منظور ہو گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیلجیم کے ایک اخبار’’لو سوار‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایوان میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں ارکان کی اکثریت ہے اور امکان ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق بیلجیم کی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں قرارداد کی منظوری کے بعد بیلجیم سویڈن کے بعد  فلسطین کو تسلیم کرنے والا دوسرا اہم یورپی ملک بن جائے گا۔ اخبار نے لکھا ہے کہ بیلجیم کے حکمراں اتحاد میں چار بڑی سیاسی جماعتیں شامل ہیں جو سب فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حامی ہیں۔

خیال رہے کہ بیلجیم میں فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کی قرارداد ایک ایسے وقت میں تیار کی جا رہی ہے جب یورپی ممالک میں فلسطین کی حمایت میں تیزی کے ساتھ فضاء سازگار ہو رہی ہے۔ پرسوں منگل کو فرانسیسی پارلیمنٹ نے بھی فلسطینی ریاست کی حمایت میں ایک قرارداد بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کی ہے۔
 
قرارداد میں بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا گیا ہے۔ رائے شماری کےدوران 339 ارکان نے قرارداد کی حمایت،151 نے مخالفت جب 16 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ فرانسیسی پارلیمنٹ میں فلسطین کی حمایت میں پیش کی گئی قرارداد کی منظوری پرعرب لیگ کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.