مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی نے سیکیورٹی اداروں، پولیس اور فوج کو احکامات دیے ہیں کہ وہ غرب اردن میں حماس اور اسلامی جہاد کے کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ تیز کردیں۔
اسرائیلی وزیربرائے داخلی سلامتی "یتزحاق اھرونوفیٹچ” نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اور تمام سیکیورٹی اداروں کو پورے اسرائیل میں ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ فلسطینی مزاحمتی گروپوں بالخصوص حماس اور جہاد اسلامی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے حماس کی قیادت کےخلاف کریک ڈاؤن کے تازہ احکامات ایک ایسے وقت میں دیے گئے ہیں جب فلسطین کے مختلف شہروں میں صہیونی فوج کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔ گذشتہ روز تل ابیب، یہودی کالونی "گوش عتصیون” اور کئی دوسرے علاقوں میں یہودی آباد کاروں پر قاتلانہ حملےہوئے تھے جن میں ایک فوجی سمیت کم سے کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
