• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اکتوبر میں صہیونی فوج کے ہاتھوں سات فلسطینی شہید، 350 گرفتار

ہفتہ 01-11-2014
in فلسطین
0
plf ground
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ایک تنظیم ’’اسیران انسانی حقوق اسٹڈی سینٹر‘‘ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ اکتوبر کے دوران فلسطین میں صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ عروج پر رہا۔ اکتوبر میں صہیونی فوج نے منظم دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار بچوں سمیت کم سے کم سات فلسطینیوں کو شہید اور ساڑھے تین سو کو حراست میں لے لیا۔

انسانی حقوق کے گروپ کے مطابق زیادہ تر گرفتاریاں بیت المقدس، مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی سرحد سے کی گئیں جبکہ شہداء کا تعلق غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس سے بتایا جاتا ہے۔

شہادتیں اور گرفتاریاں
انسانی حقوق کے ادارے کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والوں میں چار کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔ جن کی عمریں پندرہ سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔ ان میں 13 سالہ  بہاء سمیر البدری، چار سالہ شوکت دارخلیل،09 سالہ  محمد سامی ابو جراد،15 سالہ عبدالوھاب حماد 20 سالہ عبدالرحمان شلودی،20 سالہ ابراہیم عدلی عسیلہ، اور 32 سالہ معتز الحجازی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران جہاں بڑی تعداد میں شہریوں کو شہید کیا گیا وہیں ساڑھے تین سو افراد کو حراست میں لینے کے بعد انہیں جیلوں میں بھی ڈال دیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں تین صحافی جہاد البدوی، مصطفیٰ الخواجا اور علی دار علی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ گرفتاریاں بیت المقدس سے کی گئیں جہاں رجسٹرڈ شہداء کی تعداد 90 رہی، اس کے بعد الخلیل شہر سے 82، بیت لحم سے 45، رام اللہ اور البیرہ سے 30، جنین سے 28 سلفیت سے 20 نابلس سے 14، طولکرم سے 11، طوباس سے 10 وادی اردن سے 08 اور قلقیلیہ شہر سے چار فلسطینیوں کر حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ آٹھ فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی کے ساحل سے ماہی گیری کے دوران حراست میں لیا گیا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.