• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غرب اردن میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں حماس کے متعدد کارکن گرفتار

اتوار 26-10-2014
in حماس
0
plf severalarrested
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فوسز نے تلاشی کی کارروائیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پانچ کارکنوں کو فوری طور پر سیکیورٹی مراکز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے میں حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کی انٹیلی جنس فورس کے اہلکاروں نے ہفتے کے روز بیت لحم میں چھاپے کے دوران سابق اسیر ابراہیم خلیل دیریہ اور احمد حماد کو حراست میں لے لیا۔ ابراہیم دیریہ 16 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔

الخلیل شہر میں تلاشی کی کارروائی میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے سابق اسیر حسام ابو راس کو اس کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا جبکہ اسی علاقے میں علاء ابربوش کے گھر پراس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتار نہیں ہو سکے۔

الخلیل میں جامعہ الخلیل کے ایک طالب علم لیث عصافرہ کو بھی اس کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ایک طالب علم محمد عصفور کو ایک ماہ میں دوسری مرتبہ سیکیورٹی مراکز میں طلب کیا گیا ہے۔

ادھر رام اللہ میں عباس ملیشیا نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامعہ بیرزیت کے طالب علم محمد حشابکہ کو حراست میں لے لیا۔ حشابکہ اس سے قبل بھی عباس ملیشیا کی جیلوں میں 14 دن قید رہ چکا ہے۔ عناس ملیشیا کے اہلکاروں نے مغربی کنارے سے حماس کے پانچ ارکان کو فوری طور پر سیکیورٹی مراکز میں پیش ہونے کی ہدایات بھی کی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.