• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہید عبدالرحمان شلوذی کی میت ورثاء کے حوالے کرنے کی مشروط اجازت

ہفتہ 25-10-2014
in فلسطین
0
plf deadbody
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی بیت المقدس میں قائم ایک مجسٹریٹ عدالت نے یہودی آباد کاروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 23 سالہ عبدالرحمان الشلوذی کی میت آج شام اس کے ورثاء کے حوالے کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ الشلوذی کی میت اس کے چند اہل خانہ وصول کریں اور فوری طور پر مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے باب الاسباط قبرستان میں سپرد خاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے شہید کا جسد خاکی گھر لے جانے سے منع کردیا ہے اور کہا ہے کہ نماز جنازہ اور تدفین میں زیادہ سے زیادہ 80 افراد شرکت کرسکتے ہیں۔

شہید کے اہل خانہ کے وکیل محمد محمود نے خبر رساں ایجنیسی ’’وفا‘‘ کو بتایا کہ انہوں نے عدالت سے عبدالرحمان شلودی کی میت غیر مشروط طور پر اس کے ورثاء کے حوالے کرنے کی درخواست می تھی مگر عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جسد خاکی کی حوالگی کے حوالے سے کئی شرائط بھی عاید کی ہیں۔
 
انہوں نے بتایا کہ عدالت نے اسرائیلی پولیس حکام سے کہا ہے کہ وہ آج ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق دس بجے شہید کی میت ورثاء کے حوالے کریں۔ میت کو تدفین سے کچھ دیر قبل ابو کبیر انسیٹیٹوٹ سے باب الاسباط قبرستان لے جایا جایے جہاں اس کی آخری رسومات کی ادائی کے بعد سپرد خاک کیا جاسکے۔

عدالت نے شہید کے اہل خانہ سے کہا ہے کہ وہ نماز جناز اور تدفین میں زیادہ سے زیادہ 80 افراد کو جمع کرسکتے ہیں۔

فلسطینی وکیل نے بتایا کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘ نے صہیونی عدالت کے فیصلے کو اسرائیل کی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ خفیہ ادارہ شہید کی میت ورثاء کے حوالے کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ تاہم اسرائیلی پولیس کی جانب سے آج شام اٹھ بجے تک اپیل نہ کی جاسکی تو شہید کی میت ورثاء کے حوالے کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ عبدالرحمان الشلوذی کو گذشتہ بدھ کو بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں نے گولیوں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس پرالزام عائد کیا تھا تھا کہ اس نے کار چلاتے ہوئے آٹھ یہودی آباد کار کچل ڈالے تھے،ان میں سے ایک یہودی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے تھے۔ الشلوذی کی شہادت کے بعد اس کی میت اسرائیلی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے قبضے میں لے لی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.