• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج کی ‘کامیابی’ کی ساکھ بری طرح مجروح ہوئی:یعلون

منگل 30-09-2014
in غزہ
0
plf yaloon
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یعلون نے کہا ہے کہ جولائی اور اگست کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف جاری رہنے والی کارروائی میں فوج کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور ماضی کی جنگوں کی نسبت اس جنگ میں فوج کی ‘فتح وکامرانی’ کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سنہ 2008ء اور 2012ء کے معرکوں میں فوج کی عزت بچ گئی تھی لیکن اب کی بار فوج کی ساکھ کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق  تل ابیب میں "بارایلن” یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یعلون کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی حقیقی فتح سنہ 1967ء کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ تھی جس میں ہماری بہادر فوج نے فتح کے جھنڈے گاڑنے کے ساتھ ساتھ دشمن پر رعب طاری کردیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج کا ناقابل شکست ہونے کا تاثر برقرار رہا ہے مگر حالیہ جنگ میں اس ساکھ کو نقصان پہنچا۔

صہیونی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کا مقصد حماس کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیت کو نقصان پہنچانا تھا۔ فوج اس مقصد میں کسی حد تک کامیاب رہی ہے مگر جوابی کارروائی میں فوج کو جو نقصان اٹھانا پڑا ہے وہ ماضی کی کسی بھی جنگ سے کہیں زیادہ ہے۔ اسرائیلی فوج کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ وہ جس معرکے میں اترتی ہے تو اس کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوتا۔

موشے یعلون نے دعویٰ کیا کہ فوج نے اکارون روزہ بری،بحری اور فضائی آپریشن میں حماس کے پاس اسلحہ کا 80 فی صد ذخیرہ تباہ کر دیا، حماس کے پاس 10 ہزار راکٹ تھے جن میں جنگ کے اختتامی دنوں میں صرف 1000 رہ گئے تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.