• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 13 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی حمایت کے الزام میں فرانسیسی شہریت یافتہ فلسطینی پروفیسر گرفتار

پیر 29-09-2014
in حماس
0
plf professor
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کر کے یونیورسٹی کے ایک پروفیسر رائد ابو بدویہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ پروفیسر رائد فرانسیسی شہریت یافتہ بھی ہیں۔ ان پرالزام ہے کہ وہ یونیورسٹی میں فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی حمایت کرتے اور طلباء کو حماس سے وابستگی اختیار کرنے کی تلقین کرتے رہے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی” کے مطابق اسرائیلی فوج نے 41 سالہ دہری شہریت کےحامل پروفیسر رائد کو ایک ہفتہ قبل حراست میں ‌لیا تھا تاہم ان کی گرفتاری کی خبر کو صیغہ راز میں رکھا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مغربی کنارے میں النجاح نیشنل یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر رائد پر شبہ ہے کہ وہ طلباء میں حماس کے نظریات پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔

درایں انثاء زیرحراست فلسطینی پروفیسر کی اہلیہ مجد ابو بدویہ نے فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے را بطہ کر کے اس کے شوہر کی فوری رہائی کے لیے موثر اقدامات کرے۔ مجد نے بتایا کہ صہیونی فوج نے رائد ابو البدویہ کو 21 ستمبر کو حراست میں لیا جس کے بعد ان کا رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم اہلیہ نے اپنے شوہر کی گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائیں۔ اس کا کہنا تھا کہ مسلح اسرائیلی فوجی ان کے گھر میں داخل ہوئے اور پروفیسر رائد کو اٹھا کر لے گئے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ انہیں کیوں حراست میں ‌لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پروفیسر رائد جامعہ النجاح میں قانون کے استاد ہیں۔ ان کی اہلیہ نے فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے شہری کو صہیونی ریاست کی جیل سے رہائی دلوانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.