اسرائیلی ریاست کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قابض فوج نے مغربی کنارے کی الکرامہ گذرگاہ سے اردن اور دوسرے ملکوں کو جانے والے 45 فلسطینیوں کو سفر سے روک دیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس نے گذشتہ ہفتے 45 فلسطینیوں کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر الکرامہ گذرگاہ سے بیرون ملک سفر پر جانے سے روک دیا تھا۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ چند دنوں میں اسرائیلی فوج اور پولیس نے مغربی کنارے سے شہریوں کے بیرون ملک جانے پر پابندیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ستمبر کے پہلے ہفتے میں 16 اور دوسرے میں 18 افراد کو بیرون ملک سفر سے روکا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
