• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں قید صحافیوں کی تعداد 15 ہوگئی

منگل 16-09-2014
in فلسطین
0
plf journalist
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی صحافیوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے اور وہ مسلسل بدستور حراست میں ہیں۔

 
انسانی حقوق کی تنظیم "احرار” برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی صحافیوں میں بعض کو انتظامی قید میں رکھا گیا ہے۔ کچھ کے خلاف مقدمات چلائے جا رہے ہیں جبکہ بعض کو مقدمات کے بعد سزائیں بھی دی جا چکی ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ قید بیت المقدس کے صحافی محمود عیسٰی نے کاٹی ہے جو سنہ 1993ء کے بعد سے اب تک مسلسل اسرائیلی جیلوں میں ‌پابند سلاسل ہے اور اسے فلسطینیوں پر صہیونی فوج کے مظالم بے نقاب کرنے کی پاداش میں عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔

بیان میں صحافیوں اور اخباری نمائندوں کو گرفتار کر کے طویل مدت تک جیلوں میں ڈالے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی قید خانوں میں بند صحافیوں کی رہائی کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں صحافیوں کی گرفتاری اور طویل عرصے سے جاری نظربندی سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ اسرائیل حق کی آواز کو دبانے کے لیے طاقت کے استعمال کا مظاہرہ کررہا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی پولیس نے تین صحافیوں کو رواں سال گرفتار کیا۔ تینوں ھمام عتیلی، عزیز کائد اور صحافیہ بشری الطویل جامعہ النجاح نیشنل یونیورسٹی کے طالب بھی ہیں۔ صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے دوران کئی صحافی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ گذشتہ برس صہیونی فوج کی بربریت کی کوریج کرتے ہوئے آٹھ صحافی شہید ہوئے۔ شہداء میں محمد انور منا، بکر عتیلی، عنان عجاوی، احمد العاروری، نضال ابو عکر، عمار اسعد، ثامر سباعنہ اور ولید خالد شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.