• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اہالیان رفح نے "معرکہ غزہ” میں لازوال قربانیاں دیں: ھنیہ

ہفتہ 13-09-2014
in حماس
0
plf secrifises
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی دشمن کی 51 روز تک جاری رہنے والی وحشیانہ جنگ میں اپنی جانوں سے گذرنے والے شہداء‌ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کا جنوبی شہر رفح کے شہریوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں جہاں سے اکاون روزہ بمباری میں 420 شہریوں کے جنازے اٹھائے گئے اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار رفح کے شہداء کے لواحقین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں‌ نے کہا کہ رفح کے علاقے میں جنگ کے بہت سے راز پوشیدہ ہیں۔ پیش آئند ایام میں ہم ان رازوں سے قوم کو آگاہ کریں ‌گے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی مجاھدین اور اہالیان غزہ کا معرکہ ایک قومی تاریخ کا ایک نیا باب ثابت ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسماعیل ھنیہ غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر گئے تھے جہاں پہلے وہ مشرقی غزہ میں  شہداء کے لواحقین سے ملے۔ بعد ازاں مغربی غزہ پہنچے اور آخر میں شمال مغربی رفح کے علاقے کا دورہ کیا۔ فلسطینی شہریوں نے اسماعیل ھنیہ کا بھرپور استقبال کیا۔

رفح کے علاقے میں حماس کی جانب سے شہداء کی یاد میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں حماس رہ نما اسماعیل ھنیہ، ڈاکٹر خلیل حیہ، ڈاکٹر یونس الاسطل، ڈاکٹر سامی ابو زھری اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.