• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کے ساتھ گیس پائپ لائن کے کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے: ترکی

بدھ 10-09-2014
in عالمی خبریں
0
plf gaspipeline
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیر توانائی اور پٹرولیم "تانر یلدیز” نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ توانائی اور گیس پائپ لائن کے کسی بھی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ خطے کے دوسرے ممالک اگر اسرائیل کے ساتھ کوئی معاہدہ کرتے بھی ہیں تب بھی ترکی فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کی وجہ سے اس معاہدے میں شامل نہیں ہو گا کیونکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر نہتے شہریوں پر جو قیامت ڈھائی ہے اس کے بعد صہیونی ریاست کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں شامل ہونے کے تمام امکانات معدوم ہو چکے ہیں۔

اسرائیل اخبار”معاریف” اور خبر رساں ایجنسی”رائیٹرز”‘ کے مطابق  ماضی میں اسرائیل اورترکی کے درمیان زیرسمندر دو ارب 20 کروڑ کے تخینے سے 10 ارب مکعب میٹرگیس کی پائپ لائن کے ذریعے منتقلی پر بات چیت ہوئی تھی اور یہ منصوبہ سنہ 2023ء میں‌پایہ تکمیل کو پہنچنا تھا تاہم غزہ کی موجودہ بحرانی صورت حال کے باعث دونوں ملکوں‌ کےدرمیان یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2010ء کے بعد سے ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کشیدہ چلے آ رہے ہیں۔ مئی 2010ء میں ترکی سے امدادی سامان لے جانے والے ایک بحری جہاز”مرمرہ” پر کھلے سمندر میں اسرائیلی بحریہ نے حملہ کر کے نو ترک امدادی کارکنوں کو شہید اور 50 کو زخمی کرنے کے بعد امدادی قافلے میں شامل تمام بحری جہازوں اور ان پر سوار 600 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ترکی نے اسرائیل سے ہرقسم کے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے اور دونوں ملکوں کے درمیان طے پائے مشترکہ منصوبے بھی تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔

اسرائیلی حکومت نے بعد ازاں ترکی سے معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم حال ہی میں اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر دوبارہ جارحیت کے بعد دونوں‌ ملکوں کے درمیان تعلقات دوبارہ کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ترکی کے نو منتخب صدر رجب طیب ایردوآن نے فلسطینی شہریوں ‌پر اسرائیلی فوج کشی کو جرمنی کے ایڈوولف ہٹلر سے بدترین ظلم قرار دیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.