• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جرمن یہودیوں کی اسرائیل سے واپسی میں غیرمعمولی اضافہ

بدھ 10-09-2014
in عالمی خبریں
0
plf germanjews
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل میں حال ہی میں کیے گئے رائے عامہ کے ایک جائزے میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی سے فلسطین میں آباد کیے گئے 30 فی صد یہودی آباد کار واپس اپنے ملک جا رہے ہیں۔ سروے رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پراسرائیل کی حالیہ جنگ کے دوران یہودی کالونیوں پر فلسطینی راکٹ حملوں کے بعد یہودی خود کو خوف میں محسوس کرنے لگے ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل میں معاشی اور مالیاتی بحران بھی یہودیوں کو جرمنی واپس لے جانے پر مجبور کررہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے ایک ابلاغی ادارے کی جانب سے "برلن” کے عنوان سے تیار کردہ رائے عامہ کے جائزے میں بتایا ہے کہ یورپی ممالک اور جرمنی کے یہودیوں سے یہ رائے پوچھی گئی کہ آیا وہ اسرائیل میں خود کو خوشحال محسوس کرتے ہیں تو ان کی اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل میں خوش نہیں بلکہ واپس جرمنی جانے پر خوشی محسوس کریں گے۔ سروے رپورٹ میں 30 فی صد جرمن یہودیوں نے اسرائیل چھوڑنے کی حمایت کی اور کہا کہ یہاں پر معاشی بحران اور بدامنی سے ان کا مستقبل تاریک دکھائی دیتا ہے۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 2014ء کے دوران اسرائیلی حکومت کی پوری کوشش کے باوجود جرمنی سے کوئی یہودی اسرائیل میں آباد ہونے نہیں آیا بلکہ اسرائیل سے ترک وطن کرکے جرمنی واپس جانے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسری عالم جنگ کے موقع پر جرمنی میں یہودیوں کے قتل عام کے بعد جرمن یہودی آبادی ملک چھوڑنے کے لیے بہ خوشی تیار تھی۔ جب اسرائیل کا وجود عمل میں لایا گیا تو جرمن یہودیوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی تھی اور ان کی بڑی تعداد نے اسرائیل منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تاہم اب جرمن یہودیوں کو اسرائیل کی اوقات کا بھی اندازہ ہوچکا ہے۔ اس لیے وہ جرمنی ہی میں عافیت محسوس کرنے لگے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے چند ماہ کے دوران اسرائیل سے 800 یہودی ترک وطن کرکے دوسرے ملکوں میں آباد ہوچکے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.