عرب وزراء خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے فلسطینی اراضی پراسرائیل کے ناجائز تسلط کے خاتمے سے متعلق تیار کردہ فریم ورک کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کے لیے تعاون کرے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے چھ ماہ میں فلسطینی ریاست کےقیام اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا ایک فارمولہ پیش کیا تھا جس پر اقوام متحدہ کے ذریعے عمل درآمد کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
گذشتہ روز قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ سطح کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر فلسطینی ریاست کے قیام کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس کے آخر میں جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس اور امریکا پر مشتمل مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے قائم گروپ چار اسرائیل کو فلسطینی ریاست کےقیام کے حوالے سے عالمی قراردادوں کا پابند بنائے۔ نیز عالمی برادری ارض فلسطین سے صہیونی تسلط کے خاتمے کے لیے بامقصد بات چیت کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
عرب وزراء خارجہ نے فلسطین ریاست کے تمام عالمی اداروں اور بین الاقوامی معاہدوں میں شمولیت کی حمایت کی اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی سربراہی میں قائم قومی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا بھی یقین دلایا۔
عرب لیگ نے تمام دوست ممالک سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی روک تھام اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے بڑھ چڑھ کر امداد کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ قاہرہ میں فلسطین ۔ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی رو سے اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا پابند ہے لیکن ابھی تک صہیونی حکومت کی جانب سے مکمل طور پر پابندیوں کا خاتمہ نہیں کیا گیا ہے۔